QR CodeQR Code

طالبان اور حزب اسلامی کے درمیان جھڑپیں، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہو گئی

8 Mar 2010 16:18

اسلام ٹائمز: افغانستان کے صوبہ بغلان میں طالبان اور حزب اسلامی کے جنگجووں کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں اب تک 80 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز - نوائے وقت انٹرنیٹ ایڈیشن کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان اور حزب اسلامی کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے جس میں 20 شہری بھی شامل ہیں۔ صوبائی کمشنر محمد امین منگل کے مطابق جھڑپوں کا آغاز بغلان میں طالبان کی جانب سے حزب اسلامی کے ارکان کو غیر مسلح کرنے اور دیہات پر قبضے کے سلسلے میں ہوا۔ جھڑپوں میں اب تک 20 طالبان، حزب اسلامی کے 40 جنگجو، 20 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ لڑائی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی بھی شروع کر دی ہے۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق طالبان اور حزب اسلامی کے گروپوں کے درمیان متعدد قصبوں کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لڑائی جاری ہے۔ فریقین بھاری ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں کا استعمال کر رہے ہیں۔ صوبہ بغلان میں افغان حکومت کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے۔


خبر کا کوڈ: 21616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/21616/طالبان-اور-حزب-اسلامی-کے-درمیان-جھڑپیں-ہلاک-ہونے-والوں-کی-تعداد-80-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org