QR CodeQR Code

ایک بار پھر اقتدار کے خواب دیکھنے والے وقت آنے پر سخت مایوس ہوں گے، شاہ محمود قریشی

29 Nov 2012 13:52

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کے سیاسی دنگل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میدان میں اُتاریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلیوں اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشیت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، لاکھوں لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا ہے، ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو دہشت گردی کے واقعات میں معصوم اور بے گناہ شہر ی لقمہ اجل بن رہے ہیں تو دوسری طرف ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہمارے بے گناہ قبائلی مر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہمارے حکمرانوں نے ڈومور کی پالیسی کو ترک نہیں کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ ملک اور قوم کو گھمبیر صورتحال سے دوچار کرنے والے آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں، تاہم وقت پر اُنہیں سخت مایوسی سے دوچار ہونا پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے سیاسی دنگل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میدان میں اُتاریں گے، اس موقع پر ان کے صاحبزادے مخدوم زین قریشی، رانا ندیم، ملک احمد نواز اور رانا نظام بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 216195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/216195/ایک-بار-پھر-اقتدار-کے-خواب-دیکھنے-والے-وقت-آنے-پر-سخت-مایوس-ہوں-گے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org