QR CodeQR Code

چند روز میں اہم شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی، جاوید ہاشمی

29 Nov 2012 13:54

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے مرکزی صدر نے ملتان میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقتدار کی سیاست کی، اُسے عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی سالہا سال سے ناقص کارکردگی سے بیزار عوام کی خاموش اکثریت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے، جو وقت آنے پر اس ملک میں انقلاب لانے میں معاون ثابت ہو گی، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مخدوم ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جماعتی انتخابات کا مرحلہ انتہائی خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 500 عہدیدار منتخب ہوئے ہیں اور ضلعی باڈی کی تشکیل کے لیے 2 دسمبر کو ہونے والے ممبران اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ چند روز میں اہم شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی، صدر زرداری کی قصیدہ خوانی کرنے سے عام شہری سمیت مسلم لیگ ن سے منسلک لوگوں کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ اقتدار کی سیاست کی اُسے عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔


خبر کا کوڈ: 216200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/216200/چند-روز-میں-اہم-شخصیات-تحریک-انصاف-شمولیت-کا-اعلان-کریں-گی-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org