0
Thursday 29 Nov 2012 13:59

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کام کرنا ہوگا، رائو انیس الرحمٰن

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کام کرنا ہوگا، رائو انیس الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رائو انیس الرحمٰن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کام کرنا ہوگا، متحد ہوکر ہی ہم ملک کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں، پنجاب حکومت اس حوالے سے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نشتر ہسپتال ملتان میں یوم عاشور کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرتے ہو ئے کیا۔ رائو انیس الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس کو جڑ سے اُکھاڑنا ضروری ہے اور یہ اُس وقت ممکن ہے جب تمام قائدین متحد ہو جائیں، اس موقع پر صوبائی کوارڈینیٹر مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب جاوید نیاز، سید علی گیلانی، رضا شاہ، جاوید اقبال، قلب عابد، فرحت عباس اور تنویر کربلائی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 216202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش