0
Thursday 29 Nov 2012 15:20

ظلم کے ذریعے سے کبھی بھی حق کو نہیں چھینا جا سکتا ہے، علامہ شیخ مرزا علی

ظلم کے ذریعے سے کبھی بھی حق کو نہیں چھینا جا سکتا ہے، علامہ شیخ مرزا علی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے نوپورہ میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین ؑ نے نانا کے دین کو بچاتے ہوئے حق کی خاطر اپنی جان قربان کر دی مگر ظلم کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم امام ؑ نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور ناانصافی و ظلم کے خلاف ڈٹ گئے اور جام شہادت نوش کیا اور رہتی دنیا کو پیغام دیا کہ ظلم کے ذریعے سے کبھی بھی حق کو نہیں چھینا جا سکتا ہے اور ایک نہ ایک دن ناانصافی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اور صر ف دین اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں سے دوری کی وجہ اس وقت دنیا ظلم و جبر سے بھر چکی ہے اور مسائل و مشکلات دن بدن بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل مشکلات کے لئے مظلوم امام کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرکے مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے، خصوصا ناانصافی اور ظلم کو ختم کرتے ہوئے میرٹ پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ نوپورہ میں مجلس عزا کے دوران شیعہ اور سنی مساجد بورڈ کے اراکین، نوپورہ امن جرگے کے دونوں مسالک سے تعلق رکھنے والے ممبران اور عمائدین علاقہ بھی شریک تھے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے اور نوپورہ میں خصوصی طور پر موبائل جامر بھی نصب کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 216288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش