0
Thursday 29 Nov 2012 20:19

جنوبی وزیرستان، ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

جنوبی وزیرستان، ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک  میں امریکی ڈتون طیارے کے میزائل حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک میں ایک گاڑی پر 2میزائل فائر کئے جس میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک میں ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو اپنے میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں 3 افراد ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں کی مدد سے گاڑی پر 2 میزائل داغے گئے۔ ڈرون طیاروں کے حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ خودکش حملے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 216353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش