0
Friday 30 Nov 2012 00:28
امریکی نفوذ سے ملکی سلامتی خطرات سے دوچار ہے

انتخابات میں تکفیریوں کا راستہ روک کر معتدل لوگوں کو پارلیمنٹ میں لانا ہوگا، علامہ ناصر عباس

انتخابات میں تکفیریوں کا راستہ روک کر معتدل لوگوں کو پارلیمنٹ میں لانا ہوگا، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی دائو پر لگی ہوئی ہے، حکومتیں اپنے اپنے مفادات کی خاطر ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہیں، آج بلوچستان آگ کے دہانے پر ہے، کراچی بدامنی کا مرکز ہے، پاکستان کو چاروں سرحدوں سے غیر محفوظ کیا جا رہا ہے، ان سب واقعات کے پیچھے امریکہ اور اُس کے حواریوں کا ہاتھ ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں ایم ڈبلیو ایم کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ دشمن ہماری وحدت سے خائف ہے، وہ کسی بھی صورت میں ہمارے اتحاد کو برداشت نہیں کر پا رہا اور وہ مسلسل اسی کوشش میں ہے کہ کسی طرح ان کی وحدت کو پارہ پارہ کیا جائے، لیکن ہم میدان میں ایک ہی نعرہ لے کر آئے ہیں جو کہ ہمارے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی خواہش تھی اور وہ وحدت کا نعرہ ہے۔
 
اُنہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اسی میں ہے کہ آئندہ انتخابات میں تکفیریوں کا راستہ روک کر معتدل لوگوں کو پارلیمنٹ میں لایا جائے، تاکہ ملک اور قوم کے فیصلے غیر محفوظ ہاتھوں میں نہ ہوں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر ملک کی مخلص لیڈر شپ کو امریکی نفوذ سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، جب تک امریکی نفوذ پاکستان میں ہے ملکی سلامتی خطرات سے دوچار رہے گی، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ اور فرقہ وارانہ کارروائیوں میں امریکی قونصلیٹ براہ راست ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 216398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش