QR CodeQR Code

ڈی آئی خان یوم عاشورہ دھماکے کا ایک اور زخمی پمز اسپتال میں چل بسا

29 Nov 2012 23:43

اسلام ٹائمز:شہید جمیل عباس کے والد کے بقول اس کا بیٹا جب زندگی کی آخری سانسیں لے رہا تھا تو اس کی زبان پر ایک ہی ورد تھا ‘‘لبیک یا حسین’’ ع۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم عاشور کے موقع پر ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی جمیل عباس پمز اسپتال اسلام آباد میں دم توڑ گیا۔ عاشور کے روز ہونے والے بم دھماکے میں سات افرا جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، دھماکے کے چار زخمیوں کو پمز اسپتال لایا گیا جن میں جمیل عباس بھی شامل تھا۔ گذشتہ چار روز سے جمیل زندگی اور موت کی جنگ لڑا رہا اور بلآخر آج وہ شہادت کے درجہ پر فائز ہو گیا۔ شہید جمیل عباس کے والد کے بقول اس کا بیٹا جب زندگی کی آخری سانسیں لے رہا تھا تو اس کی زبان پر ایک ہی ورد تھا ’’لبیک یا حسین‘‘ ع۔ جب جمیل کی میت کو اسپتال سے باہر لایا گیا تو اس وقت اس کے والد کا چہرہ بھی چودویں کے چاند کی طرح دمک رہا تھا اور زبان پر ’’لبیک یا حسین اور قربان یاحسین‘‘ کا ورد تھا۔


خبر کا کوڈ: 216407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/216407/ڈی-آئی-خان-یوم-عاشورہ-دھماکے-کا-ایک-اور-زخمی-پمز-اسپتال-میں-چل-بسا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org