0
Friday 30 Nov 2012 01:07

شام میں سرگرم دہشتگرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، امیر عبدللھیان

شام میں سرگرم دہشتگرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، امیر عبدللھیان
اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران کے عرب اور افریقی ممالک کے لئے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ شام کے بحران کا صرف سیاسی حل ہی ممکن ہے، ان کا کہنا تھا کہ شام میں سرگرم دہشتگرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حسین امیر عبداللھیان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کے اصل اور حقیقی مخالفین ملک کے اندر موجود مختلف گروہوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے شام کے بحران کو حل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ شام میں سرگرم دہشتگرد گروہ شامی حکومت، عوام اور حکومت مخالفین سمیت سب کو اپنے دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر ذمہ دارانہ دہشتگرد گروہ غیر ملکی سرمائے اور حمایت سے بے گناہ شامی عوام اور ملک کے انفراسٹرکچر کو اپنے دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
 
ایران کے نائب وزیر خارجہ برای عرب و افریقی ممالک حسین امیر عبداللھیان نے تاکید کی کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر شامی عوام اور بشارالاسد حکومت کی اصلاحات کی حمایت کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام کو کمزور کرنے میں صرف امریکہ اور اسرائیل کا فائدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے بحران کا صرف مذاکرات اور سیاسی طریقے سے ہی مناسب حل نکالا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت سے برسرپیکار دہشتگرد گروہ اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق عرب اور افریقی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے قومی مذاکرات جاری رکھنے پر شام کی حکومت اور شام مخالفین کے درمیان اتفاق رائے کو اس ملک میں دہشت گردوں کی پوزیشن کمزور ہونے کا باعث قرار دیا۔ حسین امیر عبداللہیان نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام میں حقیقی مخالفین قومی مذاکرات کے معتقد ہیں، کہا کہ بیرونی مداخلت کے بغیر مذاکرات جاری رہنے پر حکومت شام اور مخالفین میں اتفاق رائے نے اس ملک میں بیرونی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی پوزیشن اور موقف کو بہت کمزور کر دیا ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے صدر بشار اسد کی اصلاحات کے منصوبے اور شام کے عوام کی علاقائی اور بین الاقوامی حمایت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام کا کمزور ہونا صرف امریکہ اور صہیونی حکومت کے فائدے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 216429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش