QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے قیام کے ہمہ وقت قربانیاں دی ہیں، سعدیہ دانش

30 Nov 2012 16:04

اسلام ٹائمز: پی پی پی کے 46 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں گلگت بلتستان کی مشیر سیاحت نے کہا کہ پی پی پی کے دور حکومت میں ہی گلگت بلتستان میں میگا پراجیکٹس شروع ہوئے جس سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا بلکہ علاقے سے غربت و بے روزگاری دور ہونے میں بھی مدد ملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی صدر و مشیر سیاحت سعدیہ دانش نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967ء میں پی پی پی کی بنیاد رکھی، جس نے ملک میں جمہوریت کے قیام کے ہمہ وقت قربانیاں دی ہیں۔ پی پی پی کے 46 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں مشیر سیاحت نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے اس عوامی جماعت کی بنیاد رکھی اور جمہوریت کے قیام کے لئے کردار ادا کیا اور شروع سے ہی بھرپور عوامی پذیرائی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے دور اقتدار میں ہی گلگت بلتستان سے جاگیردارنہ نظام کا خاتمہ کردیا گیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے یہاں پر عوامی حقوق کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں قانون ساز کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا اور پی پی پی کے موجودہ دور حکومت میں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کو مکمل آئینی سیٹ اپ دے کر عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ سعدیہ دانش نے کہا کہ پی پی پی ایک عوامی جماعت ہے جس نے گراس روٹ لیول پر عوام کو سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے دور حکومت میں ہی گلگت بلتستان میں میگا پراجیکٹس شروع ہوئے جس سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا بلکہ علاقے سے غربت و بے روزگاری دور ہونے میں بھی مدد ملی ہے۔


خبر کا کوڈ: 216554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/216554/پیپلز-پارٹی-نے-جمہوریت-کے-قیام-ہمہ-وقت-قربانیاں-دی-ہیں-سعدیہ-دانش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org