0
Friday 30 Nov 2012 19:42

کالا باغ ڈیم کا مسئلہ ہمیشہ کے لیئے ختم ہو چکا، عدالتیں اس معاملہ پر بات نہ کریں تو بہتر ہے، حاجی عدیل

کالا باغ ڈیم کا مسئلہ ہمیشہ کے لیئے ختم ہو چکا، عدالتیں اس معاملہ پر بات نہ کریں تو بہتر ہے، حاجی عدیل
اسلام ٹائمز۔ اے این پی کے رہنماء حاجی عدیل نے کہا ہے کہ لاہور ہایئکورٹ کو دوسرے صوبوں میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں، لاہور ہایئکورٹ سپر ہائیکورٹ بن رہی ہے، یہ صدر زرداری کے خلاف بھی فیصلے دیتی ہے، انھیں اپنی حد میں رہنا چاہیئے۔ حاجی عدیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ہمارے صوبے میں ڈیم بنانے کا کوئی اختیار نہیں، ڈیم کے ایشو کو زندہ کر کے ایک پارٹی کو سیاسی نعرہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جس طرح تین صوبوں کو سنے بغیر فیصلہ دیا گیا۔ یہ عدالتی لب ولہجہ ہرگز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پہلے ہی خیبرپختونخوا کا پانی استعمال کر رہا ہے، انیس سو اکیانوے کے مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات میں کالا باغ ڈیم کے لیئے پانی ہی نہیں ہے۔ بعد میں میاں نواز شریف کو دو مرتبہ حکومت ملی لیکن انہوں نے کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بنایا۔

حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگرعدالت بھی ایسا رویہ اپنائے کہ لوگ اس کا احترام کریں،، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر فیصلہ ہو چکا ہے کہ کالا باغ ڈیم نہیں بنے گا۔ افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں سے اختلاف توہین عدالت ہرگز نہیں۔ اس فیصلہ نے محاز آرائی کو جنم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 216579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش