0
Tuesday 9 Mar 2010 13:22
آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر:

لاہور دھماکے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے کےشواہد ملے ہیں

لاہور دھماکے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے کےشواہد ملے ہیں
اسلام ٹائمز - اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس طارق سلیم ڈوگر نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں دھماکے سے متاثرہ جگہ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شواہد ہاتھ آئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دہشت گردانہ اقدام میں غیرملکی عناصر ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیشگی اطلاع پر اہم عمارات کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
دوسری طرف جنگ نیوز نے خبر دی ہے کہ حساس ادارے میں دھماکے کے وقت ایک انتہائی اہم ملزم سے تحقیقات کی جا رہی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے انویسٹی گیشن یونٹ میں دھماکے کے وقت عمارت کے اندر ایک انتہائی اہم ملزم سے تحقیقات جاری تھیں تاہم سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ یہاں پر دہشتگردی میں ملوث افراد یا ان کے معاونین سے تحقیقات کی جاتی تھیں لیکن دھماکے کے وقت کسی ملزم سے تحقیقات نہیں کی جا رہی تھیں اور نہ ہی کوئی بات میرے علم میں ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایس آئی یو کی عمارت میں ایک سو سے ڈیڑھ سو افراد کام کرتے تھے جبکہ چالیس پچاس لوگ ہر وقت بلڈنگ میں موجود رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں عمارتوں کو منہدم کرنے والا مخصوص بارود استعمال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 21660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش