0
Saturday 1 Dec 2012 13:34

اسکردو، پی پی پی کے یوم تاسیس پر پارٹی کے دو پارلیمانی اراکین نے تقریب میں شرکت نہیں کی

اسکردو، پی پی پی کے یوم تاسیس پر پارٹی کے دو پارلیمانی اراکین نے تقریب میں شرکت نہیں کی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے 46 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے دو پارلیمانی سیکریٹریز اور اراکین اسمبلی نے شہر میں موجود ہونے کے باوجود تقریب میں شرکت کرنا گوارا نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع اسکردو کے زیر اہتمام پیپلز سیکریٹریٹ اسکردو میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں پارٹی کے ضلع اور تمام سب ڈویژنوں کے سابق عہدیداروں نے شرکت کی لیکن پارٹی کے دو پارلیمانی سیکریٹرز اور ایک رکن اسمبلی اسکردو شہر میں موجود ہونے کے باوجود تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم وزیر حسن، پارلیمانی سیکریٹری برائے خوراک وزراعت آغا محمد علی شاہ اور رکن اسمبلی شیخ نثار سرباز جمعہ کے روز اسکردو میں موجود تھے اور مختلف سرکاری دفاتر میں دیکھے گئے تھے اور تقریب کی اطلاع بھی سب کو تھی، اس کے باوجود تقریب میں شرکت نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 216632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش