0
Saturday 1 Dec 2012 00:33

منتخب ارکان کو دہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع کی ڈیڈ لائن ختم

منتخب ارکان کو دہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع کی ڈیڈ لائن ختم
اسلام ٹائمز۔ منتخب ارکان کو دہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع کرانے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن 30 نومبر کو ختم ہو گئی ہے، 19 ارکان نے تاحال حلف نامے جمع نہیں کرائے، حلف نامہ نہ جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی یا ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کا فیصلہ پیر کو الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دہری شہریت سے متعلق حلف نامے نہ جمع کرانے والے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو تیس نومبر کی ڈیڈلائن دی گئی تھی جو ختم ہوگئی ہے۔ اور ڈیڈلائن ختم ہونے تک انیس ارکان نے حلف نامے جمع نہیں کرائے، جن میں قومی اسمبلی کے سب سے زیادہ دس ارکان جبکہ سینیٹ کے تین، سندھ اسمبلی کے پانچ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایک رکن شامل ہے۔

حلف نامے نہ جمع کرانے والوں میں حیدر عباس رضوی، ندیم احسان، سینیٹر لشکری رئیسانی، صلاح الدین ڈوگر، حاجی خان آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے تمام ارکان نے حلف نامے جمع کرادیئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق حلف نامے جمع نہ کرانے والے ارکان کے خلاف کارروائی یا ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ پیر کو الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 216633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش