QR CodeQR Code

عام انتخابات میں کلین سوئپ کر کے سرپرائز دینگے، منظور وٹو

2 Dec 2012 01:00

اسلام ٹائمز: ایوان اقبال لاہور میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن کا طبل جنگ بج گیا، پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اتروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کا طبل جنگ بج گیا ہے، میں اپنی پارٹی قیادت اور کارکنوں کی توقعات پر پورا اتروں گا، ہم منصوبہ بندی اور صف بندی کرکے الیکشن میں جائیں گے اور لاہور، پنجاب اور پاکستان میں کلین سویپ کر کے سرپرائز دیں گے، اس بار پراکسی الیکشن نہیں ہوگا، نامور اور معتبر لوگ ہی ہمارے امیدوار ہوں گے اور جو مشکل ترین حلقہ ہوگا وہاں سے میں خود الیکشن لڑوں گا۔ ایوان اقبال میں پیپلزپارٹی کے 46ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں اور سرحدوں کو دھشت گردی سے محفوظ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پٹواری بھی اپنے اختیارات کسی کو نہیں دیتا مگر ہمارے صدر نے اپنے اختیارات پارلیمان کو دے دئیے، جس سے جمہوریت مضبوط ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت پیپلزپارٹی کی وجہ سے قائم ہے۔ پی پی پی لاہور کی صدر اور وفاقی وزیر ثمینہ گھرکی نے کہا کہ ہم نے لاہور کو فتح کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اوراس بار لاہور کا نتیجہ ہم مل جل کر بدلیں گے۔


خبر کا کوڈ: 216964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/216964/عام-انتخابات-میں-کلین-سوئپ-کر-کے-سرپرائز-دینگے-منظور-وٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org