QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان، شین ورسک میں ڈرون حملہ، القاعدہ کے 3 اہم رہنما ہلاک

2 Dec 2012 00:55

اسلام ٹائمز: رواں سال میں یہ 40 واں ڈرون حملہ ہے۔ 39 ڈرون حملوں میں چھ سو سے زائد شدت پسند اور عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے اہم رہنما سمیت تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔  ڈرون طیارے نے شین ورسک میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور تین میزائل داغے جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ میزائل حملے میں القاعدہ کا اہم رہنماء عبدالرحمان الزمان یمنی بھی ہلاک ہو گیا۔ شین ورسک میں جمعرات کو بھی ایک گاڑی کو ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا تھا جس القاعدہ رہنماء شیخ عبدالباری یمنی سمیت تین شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ 2004ء سے اب تک قبائلی علاقوں میں 256 ڈرون حملے ہوچکے ہیں جن میں 26 سو سے زائد شدت پسند اور شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال میں یہ 40 واں ڈرون حملہ ہے۔ 39 ڈرون حملوں میں چھ سو سے زائد شدت پسند اور عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 216967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/216967/جنوبی-وزیرستان-شین-ورسک-میں-ڈرون-حملہ-القاعدہ-کے-3-اہم-رہنما-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org