0
Sunday 2 Dec 2012 01:15

دہری شہریت رکھنے والے چھ اراکین سندھ اسمبلی مستعفی

دہری شہریت رکھنے والے چھ اراکین سندھ اسمبلی مستعفی
اسلام ٹائمز۔ دہری شہریت کے معاملے پر سندھ اسمبلی کے چار وزراء سمیت چھ ارکان نے اپنے استعفے اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھیج دیئے ہیں جبکہ اسپیکر نے وزراء اور اراکین کے استعفے منظور بھی کرلیے ہیں۔ مستعفی ہونے والوں میں ایم کیو ایم کے چار اور حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے دو اراکین اسمبلی شامل ہیں، ان استعفوں کی وجہ دہری شہریت کا معاملہ ہے، جہاں انہوں نے الیکشن کمیشن کو اپنے حلف نامے جمع نہیں کرائے تھے۔ استعفے دینے والوں میں چار وزراء بھی شامل ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مستعفی ہونے والے وزراء کو مشیر بنا دیا جائے گا۔ مستعفی ہونے والے ارکان میں ایم کیو ایم کے رضا ہارون، ڈاکٹر محمد علی شاہ، عبدالمعید صدیقی اور عسکری تقوی جبکہ پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور صادق میمن شامل ہیں۔ مستعفی ہونے والوں میں رضا ہارون انفارمیشن ٹیکنالوجی، محمد علی شاہ کھیل، مراد علی شاہ فنانس اور صادق میمن ٹیکنیکل ایجوکیشن، مائنز اور منرلز کے صوبائی وزیر تھے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے ان تمام مستعفی اراکین کے استعفے منظور بھی کر لیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 216968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش