0
Sunday 2 Dec 2012 02:22

پشاور میں رات گئے بم دھماکہ، دو افراد ہلاک

پشاور میں رات گئے بم دھماکہ، دو افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں رات گئے ایک بم دھماکہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں خودکش حملہ آور اور دوسرا اس کا ساتھی تھا، پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں رات ساڑھے 11 بجے کے قریب زوردار دھماکہ ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، پولیس کے مطابق دھماکہ میں 2 افراد ہلاک ہوئے، تاہم رات گئے تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خودکش حملہ آور شامل تھا، جبکہ دوسرا شخص اس کا ساتھی تھا، پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ پر ایک تباہ شدہ موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 216984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش