0
Sunday 2 Dec 2012 11:07

پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کا 3 روزہ اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا

پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کا 3 روزہ اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا
 اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے قائم مشاورتی گروپ کا تین روزہ اجلاس آج راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ وزارت دفاع راولپنڈی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے چوبیس رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر دفاع ڈاکٹر جیمز جبکہ پاکستان کے وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹینیٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک کرینگے۔ اجلاس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینیئر نمائندے اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹینیٹ جنرل ظہیر الاسلام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین تعاون، امریکی فوجی امداد کی بحالی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون، ڈرون حملوں اور افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد کی صورت حال سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں امریکہ کی جانب سے اتحادی سپورٹ فنڈ کی رکی ہوئی تین ارب ڈالر کی امداد میں سے پچاس کروڑ ڈالر جاری کئے جانے کا اعلان متوقع ہے۔ امریکی وفد کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی ملاقات بھی متوقع ہے، جبکہ وفد وزیر دفاع نوید قمر سے بھی ملاقات کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 217048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش