0
Sunday 2 Dec 2012 20:42

پی آئی اے، کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائٹ میں آتشزدگی

پی آئی اے، کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائٹ میں آتشزدگی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل کی پرواز پی کے 308کو انجن میں آتشزدگی کے بعد پرواز سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 جسے کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا کے انجن میں آگ لگ گئی، جہاز کو فوری طور پر ٹیک آف سے پہلے روک لیا گیا اور فائر سیکشن کے اہلکاروں نے صورت حال پر قابو پایا۔ طیارے میں چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر اہم شخصیات سوار تھیں۔ جہاز میں آتشزدگی اور مسافروں کی حالت خراب ہونے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پی آئی اے کے سینئر افسر کو طلب کر لیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 308 کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی تو پائلٹ نے رن وے پر پہنچنے کے بعد کنٹرول ٹاور کو فنی خرابی کی اطلاع دی۔ جس پر طیارے کو رن سے واپس بلا لیا گیا ۔ طیارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، پیپلزپارٹی کے سابق وزیر قانون مولا بخش چانڈیو سمیت دیگر اہم شخصیتیں سوار تھیں۔ چیف جسٹس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے کے سنئیر افسر کو طلب کر لیا ۔ وزیر دفاع نوید قمر نے پی آئی اے کے جہاز میں آتشزدگی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر دفاع نوید قمر نے 24 گھنٹے میں پی آئی اے حکام کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ قومی ائیر لائن کے انجنئیرز نے طیارے کی فنی خرابی دور کر دی اس کے بعد طیارہ اسلام آباد روانہ ہو گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 217258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش