QR CodeQR Code

کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اتفاق رائے سے حل ہو سکتی ہے، مشاہد حسین

3 Dec 2012 00:43

اسلام ٹائمز: کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل ایسے ہیں کہ کوئی ایک پارٹی، کوئی ایک شخص یا کوئی ایک ادارہ اسے حل نہیں کرسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال ہے۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر ممکن نہیں ہے کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت پر حملہ ہے جس کی روک تھام کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ مشاہد حسین نے کہا کہ سندھ میں جلد ورکرز کنونشن اور جلسے کئے جائیں گے۔

مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور قانون اتفاق رائے سے بن سکتے ہیں تو کراچی کا مسئلہ اتفاق رائے سے کیوں حل نہیں ہو سکتا۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ سلالہ کے مسئلہ پر ہم نے اسٹینڈ لیا اور اب پاکستان کو بائے پاس نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے مسائل ایسے ہیں کہ کوئی ایک پارٹی، کوئی ایک شخص یا کوئی ایک ادارہ اسے حل نہیں کرسکتا۔ پہلے پاکستان میں ون ونڈو ہوا کرتا تھا، فوجی اسٹیبلشمنٹ ہوتی تھی یا سول اسٹیبلشمنٹ، لیکن اب میڈیا اور عدلیہ سمیت تمام ادارے آزاد ہیں، اب کوئی مقدس گائے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہم سمجھے ہیں ہمارے لوگ جہاں ہے وہ ڈلیور کررنے کی کوشش کررہے ہیں اورڈلیور کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 217309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217309/کراچی-کی-بگڑتی-ہوئی-صورتحال-اتفاق-رائے-سے-حل-ہو-سکتی-ہے-مشاہد-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org