QR CodeQR Code

پاکستان میں نجی ادارے سرکاری اداروں سے بہتر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر

3 Dec 2012 01:05

اسلام ٹائمز: ایبٹ آباد میں پاکستان کڈنی سینٹر کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں نامور ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نجی ادارے سرکاری اداروں سے بہتر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے صحت جیسے اہم شعبے میں غریب اور نادار مریض اپنا علاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے جس کے باعث مخیر حضرات کے تعاون سے چلنے والے اداروں کا رخ کر رہے ہیں، پاکستان کڈنی سنٹر کے قیام سے گردے کی مرض میں مبتلا مریض اپنا بہتر طور پر علاج کروا سکیں گے۔ ایبٹ آباد میں پاکستان کڈنی سینٹر کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نجی ادارے سرکاری اداروں سے بہتر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور پاکستان کڈنی سینٹر بھی ہزارہ ڈویثرن اور بالخصوص ایبٹ آباد کی عوام کے لیے تحفہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کم تنخواہ لینے والامتوسط طبقہ جو گردے کے عارضہ میں مبتلا ہے وہ اپنا علاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ قبل ازیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستاں کڈنی سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا ،یہ منصوبہ مارچ 2013ء میں مکمل کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 217314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217314/پاکستان-میں-نجی-ادارے-سرکاری-اداروں-سے-بہتر-علاج-کی-سہولیات-فراہم-کر-رہے-ہیں-ڈاکٹر-عبدالقدیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org