QR CodeQR Code

جامعہ کراچی: میرٹ کی بنیاد پر بی ایس آنرز میں داخلہ فارم 04 دسمبر کو بھی جمع ہوں گے

3 Dec 2012 13:42

اسلام ٹائمز: طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لئے شہر کے چودہ مقامات پر یو بی ایل بینک برانچ سے فارم دستیاب ہیں۔ داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 800 روپے کے عوض یو بی ایل کی مجوزہ شاخوں سے حاصل اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 04 دسمبر کی توسیع کر دی گئی ہے۔ آنرز پروگرام کے لئے شعبہ عربی، بنگالی، اکنامکس، ایجوکیشن، انگلش، جنرل ہسٹری، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک ہسٹری، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، ماس کمیونیکشن، فارسی، فلاسفی، پولیٹیکل سائنس، سائیکولوجی، سندھی، سوشل ورک، سوشیالوجی، اسپیشل ایجوکیشن، اُردو، ویمن اسٹڈیز، اسلامک لرننگ، اصول الدین، اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی، بائیوکیمسٹری، باٹنی، کیمسٹری، فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جغرافیہ، جیولوجی، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، میتھمیٹکل سائنسز، میرین سائنسز، مائیکرو بائیولوجی، فزکس، فزیالوجی، اسٹیٹکس اور زولوجی جبکہ بی ایس پروگرام میں ایکچوریل سائنس اینڈ رسک مینجمنٹ، ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے جاری ہیں۔
 
طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لئے شہر کے چودہ مقامات پر یو بی ایل بینک برانچ سے فارم دستیاب ہیں۔ داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 800 روپے کے عوض یو بی ایل کی مجوزہ شاخوں ناظم آباد چورنگی، یونیورسٹی روڈ (بالمقابل بیت المکرم مسجد)، حامد اسکوائر (گلشن اقبال)، شاہ فیصل کالونی (نزد اے ون ہسپتال)، سخی حسن، لانڈھی انڈسٹریل ایریا، حیدری(بالمقابل پولیس اسٹیشن)، ملیر ٹاﺅن شپ (ٹنکی)، ڈیفنس گارڈن، بہادرآباد، رحیم آباد، بنوری ٹاﺅن اور راشد منہاس روڈ سے حاصل اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 217423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217423/جامعہ-کراچی-میرٹ-کی-بنیاد-پر-بی-ایس-آنرز-میں-داخلہ-فارم-04-دسمبر-کو-بھی-جمع-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org