QR CodeQR Code

سانحہ عاشور ڈیرہ اسماعیل کا ایک اور زخمی داور عباس شہید ہو گیا

3 Dec 2012 13:48

اسلام ٹائمز: داور عباس کو 10 محرم الحرام کو نشتر ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ مسلسل مصنوعی سانس پر موت سے لڑ رہا تھا، اور آج بالا آخر داعی اجل کو لبیک کہہ کر جانثاران امام حسین (ع) میں شامل ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونیوالے دھماکے کا ایک اور زخمی داور عباس آج نشتر اسپتال ملتان میں شہید ہوگیا، داور عباس 10 محرم الحرام کو نشتر ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ مسلسل مصنوعی سانس پر موت سے لڑ رہا تھا اور آج بالا آخر داعی اجل کو لبیک کہہ کر جانثاران امام حسین (ع)میں شامل ہوگیا، شہید ہونے والے داور عباس کی نماز جنازہ آج ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی جائے گی۔ داور عباس کے لواحقین نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داور عباس کو مسلسل آٹھ دن سے مصنوعی سانس کے ذریعے سے سانس بحال کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہمارے خاندان کو یہ سعادت حاصل ہونی تھی کہ ہم بھی بروز محشر امام عالی مقام (ع) کے سامنے سُرخرو ہوسکیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم بھی شہید کے وارث کہلائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 217437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217437/سانحہ-عاشور-ڈیرہ-اسماعیل-کا-ایک-اور-زخمی-داور-عباس-شہید-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org