0
Monday 3 Dec 2012 13:31

کراچی میں فائرنگ سے مدرسہ احسن العلوم کے مہتمم مولانا محمد اسماعیل جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے مدرسہ احسن العلوم کے مہتمم مولانا محمد اسماعیل جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ابولحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں مدرسے کے مہتمم کی ہلاکت کے بعد گلشن چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پرگاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مدرسہ احسن العلوم کے مہتمم مولانا محمد اسماعیل جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے گلشن چورنگی پر ٹائر جلائے اور ایک ایمبولینس سمیت 5 گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پتھراؤ کیا جس سے علاقے میں ٹریفک معطل اور دکانیں و کاروبار بند ہوگیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور پولیس و رینجرز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مشتعل افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث راشد منہاس روڈ، گلشن اقبال، نیپا پل ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔

دیگر ذرائع کی اطلاعات کے مطابق مولانا محمد اسماعیل کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں اشتعال پھیل گیا اور مشتعل افراد نے بازار اور دکانیں بند کرادیں۔ ڈنڈا بردار افراد نے راشد منہاس روڈ پر 5 گاڑیوں کو آگ لگادی جبکہ موتی محل کے پاس سی این جی پمپ پر کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ واقعہ کی کوریج کے دوران مشتعل افراد نے موقعہ پر موجود نجی ٹی وی کے کیمرا مین خلیل احمد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 217464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش