0
Monday 3 Dec 2012 16:48

جے یو پی خیبر پختونخوا کے صدر مستعفی، مرکزی رہنمائوں کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار

جے یو پی خیبر پختونخوا کے صدر مستعفی، مرکزی رہنمائوں کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر سبطین شاہ گیلانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، تاہم مرکزی قائدین اور مرکزی مجلس شوریٰ نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے سبطین گیلانی نے بتایا کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم مرکزی قائدین اور مجلس شوریٰ نے ان کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا اور انہیں اپنی ذمہ داریاں سنبھالے رکھنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ میں نے بحیثیت صوبائی صدر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم میں جے یو پی کا کارکن ہوں اور رہوں گا، تاہم پارٹی کے بزرگان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے میں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 217548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش