QR CodeQR Code

جے یو پی خیبر پختونخوا کے صدر مستعفی، مرکزی رہنمائوں کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار

3 Dec 2012 16:48

اسلام ٹائمز: سبطین گیلانی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم قائدین کے حکم پر ذمہ داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر سبطین شاہ گیلانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، تاہم مرکزی قائدین اور مرکزی مجلس شوریٰ نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے سبطین گیلانی نے بتایا کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم مرکزی قائدین اور مجلس شوریٰ نے ان کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا اور انہیں اپنی ذمہ داریاں سنبھالے رکھنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ میں نے بحیثیت صوبائی صدر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم میں جے یو پی کا کارکن ہوں اور رہوں گا، تاہم پارٹی کے بزرگان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے میں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 217548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217548/جے-یو-پی-خیبر-پختونخوا-کے-صدر-مستعفی-مرکزی-رہنمائوں-کا-استعفی-قبول-کرنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org