QR CodeQR Code

پاکستان اور ایران مشکل وقت کے ساتھی

حزب اللہ اور حماس کو اسلحہ دینے کا اعتراف کرتے ہیں، علاؤالدین بروجردی

3 Dec 2012 18:45

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں سینیٹ کی دفاعی کمیٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی مجلس شوریٰ میں خارجہ پالیسی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا پرامن استعمال ایران کا حق ہے، پاک ایران سرحد میں منشیات اسمگلنگ روکنے کیلئے باڑ لگائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ میں نیشنل سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین علائو الدین بروجردی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک ایرانی گیس پائپ لائن سرحد تک لے آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے دورہ ایران کے دوران، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دی جائیگی، ایران پاکستان میں بھی پائپ لائن بچھانے کا کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ہزاروں سینٹری فیوجز موجود ہیں، حزب اللہ اور حماس کو اسلحہ دینے کا اعتراف کرتے ہیں، پاک ایران بجلی سپلائی میں بنیادی مسئلہ انفراسٹکچر کا ہے، یہ مسئلہ حل ہو جائے تو پاکستان کو بجلی مہیا کرسکتے ہیں، اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 217558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217558/حزب-اللہ-اور-حماس-کو-اسلحہ-دینے-کا-اعتراف-کرتے-ہیں-علاؤالدین-بروجردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org