QR CodeQR Code

دہری شہریت، حلف نامہ جمع نہ کرانے والے 16 ارکان کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

3 Dec 2012 19:18

اسلام ٹائمز:حلف نامہ جمع نہ کرانے والوں میں 9 ارکان اسمبلی، ایک سینیٹر، سندھ کے 5 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کا ایک رکن شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، حلف نامے جمع نہ کرانے والوں میں 7 کا تعلق ایم کیو ایم، 5 کا پیپلز پارٹی، 2 کا نون لیگ، ایک کا جے یو آئی اور ایک آزاد رکن ہے۔ ان ارکان کے نام سپریم کورٹ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے بھجوائے گئے ہیں، قومی اسمبلی کے رکن میں مولانا قاسم، سید علائوالدین، چوہدری تصدق مسعود، طیب حسین، ڈاکٹر ندیم احسان اور حیدر عباس رضوی کے نام شامل جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں سے سبین رضوی اور فوزیہ اعجاز کے نام بھی موجود ہیں، حلف نامے جمع نہ کرانے والوں میں اقلیتی رکن ڈاکٹر آریش کمار اور واحد سینیٹر صلاح الدین ڈوگر بھی شامل ہیں، سندھ کے مراد علی شاہ، صادق میمن، عبدالمعید صدیقی، عسکری تقوی اور رضا ہارون جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جاوید اقبال ترکئی کا نام بھی سپریم کورٹ کو ارسال کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 217560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217560/دہری-شہریت-حلف-نامہ-جمع-نہ-کرانے-والے-16-ارکان-کے-نام-سپریم-کورٹ-کو-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org