0
Monday 3 Dec 2012 21:27

ہم ملک کی تقدیر بدلنے نکلے ہیں، عمران خان

ہم ملک کی تقدیر بدلنے نکلے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام فیصلہ کرے کہ نیا پاکستان بنانا ہے یا ملک کو تباہی کی طرف لے کر جانا ہے۔ پاکستان کا جمہوری نظام عوام کی بہتری کے لیے نہیں بنایا گیا یہ تو سیاست دانوں کی بولی لگانے کا نظام ہے۔ اٹک بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لاقانونیت اور کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے۔ وکلاء کی جدوجہد کی بدولت عدلیہ اس مقام پر پہنچی ہے۔ کراچی بد امنی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو سکتا جب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیاست کا خاتمہ نہ کر دیا جائے۔ کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کرنے تک مسائل حل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی رینجرز امن قائم کرسکتی ہے۔ اتحاد صرف مفادات کی خاطر ہو رہے ہیں۔ عوام کے پیسوں سے سات کروڑ روپے صرف ایک ایم پی اے کو دیئے جاتے ہیں 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے کیا دوبارہ ان حکمرانوں کو اقتدار میں آنا چاہیئے، ہم اپنے راستے میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ اٹک بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے، وطن عزیز کو بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، جتنی کرپشن آج ہو رہی ہے اس سے پہلے اتنی نہیں تھی، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گی۔ بلوچستان میں ایم پی ایز کو کروڑوں کے فنڈز مل رہے ہیں، بلوچی عوام تک پورا پیسہ پہنچ نہیں رہا، جمہوری نظام عوام کی بہتری کیلئے نہیں بنایا گیا، جو مرضی ہو جائے، پارٹی الیکشن کرائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اتحاد صرف مفاہمت کی خاطر پر ہو رہے ہیں، ہم ملک کی تقدیر بدلنے نکلے ہیں وکلاء بھی میرے دست و بازو بن جائیں، عوام سے فراڈ، دھوکہ کرنے کا وقت گزر چکا ہے، عوام آئندہ الیکشن میں ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 217597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش