QR CodeQR Code

اسکردو میں سردیوں کے باعث بجلی چوری میں اضافہ ہوگیا

4 Dec 2012 17:54

اسلام ٹائمز: عمومی طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ بغیر میٹر کے ہیٹرز دکانوں بلکہ بعض گھروں میں بھی استعمال ہوتے ہیں اور ان ہیٹرز کا استعمال لگاتار رہتا ہے اس صورت حال میں بجلی کا بحران بڑھ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ موسم سرما کی سردی میں اضافہ ہوتے ہی اسکردو میں بجلی چوری اور بغیر میٹر کے برقی ہیٹرز کا استعمال عروج پر پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو بجلی کا بحران ہو رہا ہے تو دوسری جانب سرکاری خزانے کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ عمومی طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ بغیر میٹر کے ہیٹرز دکانوں بلکہ بعض گھروں میں بھی استعمال ہوتے ہیں اور ان ہیٹرز کا استعمال لگاتار رہتا ہے اس صورت حال میں بجلی کا بحران بڑھ رہا ہے اور لوگوں کو روشنی کے لئے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ برقیات کا عملہ چھاپہ مار کمیٹی بنا کر اس طرح کی حرکات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے۔


خبر کا کوڈ: 217678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217678/اسکردو-میں-سردیوں-کے-باعث-بجلی-چوری-اضافہ-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org