QR CodeQR Code

بلتستان میں معذوروں کا عالمی دن صرف بیانات تک محدود رہ گیا

4 Dec 2012 17:49

اسلام ٹائمز: افسوس ناک بات یہ ہے کہ بلتستان میں معذوروں کی بڑی تعداد سرکاری دفاتر میں اپنے حق کے کوٹے سے بھی محروم ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طبقے کے مسائل پر سیاست کرنے کی بجائے ان کا ساتھ دیکر ان کو معاشرے کا بہترین شہری بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر بلتستان میں کسی بھی سرکاری ادارے یا سماجی ادارے کی جانب سے اس طبقے کی حوصلہ افزائی کیلئے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی اور نہ ہی اس دن کی جانب توجہ دی گئی۔ عام دنوں میں بڑے بڑے دعوے کرنے والے عوامی نمائندے بھی مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھی اپنے کاموں میں لگے رہے جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ اس طبقے کو معاشرے میں یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب افسوس ناک بات یہ ہے کہ بلتستان میں معذوروں کی بڑی تعداد سرکاری دفاتر میں اپنے حق کے کوٹے سے بھی محروم ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طبقے کے مسائل پر سیاست کرنے کی بجائے ان کا ساتھ دیکر ان کو معاشرے کا بہترین شہری بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 217680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217680/بلتستان-میں-معذوروں-کا-عالمی-دن-صرف-بیانات-تک-محدود-رہ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org