QR CodeQR Code

پاراچنار، تحریک حسینی کا کرم میں خودکش بچوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف احتجاج

2 Dec 2012 20:36

اسلام ٹائمز: ایک خفیہ اطلاع کے مطابق سنٹرل کرم ایجنسی کے علاقہ برجو میلہ میں بااثر افراد ملک دلاور اور ملک عبداللہ کے ہاں دو خودکش حملہ آور بچوں نے پناہ لی ہے۔ انتظامیہ ہی کے ہاتھوں لیک شدہ خبر بعد میں کسی مصلحت کی بنا پر چھپا دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام سے پہلے ہی ایک اطلاع پھیلا دی گئی تھی کہ کرم ایجنسی میں ایک خودکش حملہ آور داخل ہوگیا ہے، جس کے تمام کوائف اور حلیہ بھی بتا دیا گیا تھا۔ عاشورا کے بعد کہا گیا کہ تین خودکش حملہ آور کرم ایجنسی میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس اطلاع نے گذشتہ روز حقیقت کا روپ اختیار کرلیا۔ حکومت کے بعض خفیہ ذرائع سے یہ بات لیک آؤٹ ہوگئی کہ دو خودکش حملہ آور بچوں نے سنٹرل کرم کے علاقے برجو میلہ کے معروف شخصیات ملک دلاور اور ملک عبد اللہ کے ہاں پناہ لی ہوئی ہے۔ مذکورہ خفیہ اطلاع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے وہاں جاکر تحقیقات کیں۔ انتظامیہ ہی کے بعض ذرائع سے لیک آؤٹ ہونے والی یہ خبر بعد میں پتہ نہیں کس مصلحت کی بنا پر چھپا دی گئی۔؟ 

تحریک حسینی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں، کیونکہ اس سے پہلے بھی پاراچنار کے اندر طالبان کی مسجد میں اور اسی طرح کرم ملیشیا کے اندر دو تین مرتبہ بڑے خوفناک دھماکے ہوچکے ہیں۔ مگر حکومت نے اسکی کوئی معقول وجہ اور تفصیل نہیں بتائی، بلکہ سرے سے یہ خبر ہی چھپا دی گئی تھی، جبکہ اُس وقت یہ اطلاع عام ہو چکی تھی کہ ایک خودکش حملہ آور پوری طرح تیاری کرکے دھماکہ کرنے نکل رہا تھا کہ مطلوبہ مقام پر دھماکہ کرنے سے قبل ہی اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ لیکن حکومت اس دھماکے سے متعلق کوئی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لائی۔ تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین نے شیعہ دشمن پالیسی پر مقامی انتظامیہ کی پرزور مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں تمام تحقیقات جلد از جلد سامنے لائی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 217746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217746/پاراچنار-تحریک-حسینی-کا-کرم-میں-خودکش-بچوں-کو-پناہ-دینے-والوں-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org