0
Tuesday 4 Dec 2012 14:30

ایران کا ایک اور امریکی ڈرون اتار کر قبضے میں لینے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ڈرون اتار کر قبضے میں لینے کا دعویٰ
 اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے ایک اور امریکی ڈرون طیارے کو اتار کر قبضے میں لے لیا ہے، امریکی ڈرون طیارہ ایرانی سمندری حدود میں پرواز کر رہا تھا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون طیارہ خلیج فارس پر ایرانی فضائی حدود میں پرواز کرکے انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کر رہا تھا، ایرانی حدود میں داخل ہوتے ہی اسے قبضے میں لے لیا گیا، ایلیٹ نیول فورسز کے مطابق اسکین ایگل (Scan Eagle) جیسا ڈرون جنگی بحری جہازوں سے ٹیک آف کرتا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی فضا حدود میں پرواز کرنے والے ایک اور امریکی ڈرون کو اتار کر اپنے قبضے میں کر لیا ہے۔ ایران کی سپاہ پاسدارنِ انقلاب فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بغیر پائلٹ اڑنے والا امریکی ڈرون خلیج فارس سے ایرانی حدود میں داخل ہوا۔ اسے ایرانی حدود میں داخل ہوتے ہی اتار لیا گیا۔ ایرانی بحریہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے ڈرون "اسکین ایگل" کی قسم کا ہے، جو بحری بیڑے سے پرواز کر سکتا ہے۔ بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ڈرون کو کیسے اتارا گیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے اعلان کیا کہ یہ ڈرون طیارہ "اسکین ایگل" قسم سے ہے، جو عام طور پر بڑے جہازوں سے ٹیک آف کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 217805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش