0
Tuesday 4 Dec 2012 21:25

امریکی ڈرون کو کنٹرول میں لیکر ایرانی مسلح افواج نے اپنی قدرت ثابت کر دی، علی اکبر صالحی

امریکی ڈرون کو کنٹرول میں لیکر ایرانی مسلح افواج نے اپنی قدرت ثابت کر دی، علی اکبر صالحی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کا امریکہ کے ایک اور ڈرون طیارے کو شکار کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اس سے قبل امریکہ کو خبردار کر دیا تھا کہ اگر ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تو ہم اپنی سرزمین کا بخوبی دفاع کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی اکبر صالحی نے خلیج فارس میں ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر امریکی ڈرون "اسکین ایگل" (Scan Eagle) کو اپنے قبضے میں لینے پر کہا کہ ایران نے اس سے قبل بھی امریکہ کی جانب سے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے خلاف باقاعدہ احتجاج کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ ایران اپنی حدود کے دفاع کے لئے کسی بھی ممکنہ اقدام سے گریز نہیں کرےگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے امریکیوں کو خبردار کیا تھا کہ بین الاقوامی کنونشن کے تحت انہیں اپنی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، لیکن انہوں نے اس انتباہ پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر خبردار کرنے کے باوجود اس عمل کی تکرار پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی ڈرون طیارے کو کنٹرول کرکے اسے اپنے قبضے میں لے لیا اور ایک بار پھر ایران کی مسلح افواج کی توانائیوں کا مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 217960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش