QR CodeQR Code

جمعیت کا اویس عقیل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مہم کا اعلان

4 Dec 2012 22:06

اسلام ٹائمز:ناظم جمعیت پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے 6 دسمبر بروز جمعرات 3 بجے کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، اگر پھر بھی قاتل گرفتار نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا اور قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے رکن شوریٰ اویس عقیل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ نے باقاعدہ احتجاجی مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ رائے حق نواز ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی اویس عقیل کے قاتل گرفتار نہیں ہو سکے یہ پولیس کی ہٹ دھرمی اور خادم اعلیٰ کے کھوکھلے نعروں کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب اب قاتلوں کی گرفتاری تک اپنی مہم جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے 6 دسمبر بروز جمعرات 3 بجے کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، اگر پھر بھی قاتل گرفتار نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا اور قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا دیا جائے گا، اب پولیس اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کے صبر کا مزید امتحان نہ لے اور اویس عقیل کے دس دن کے اندر قاتلوں کو گرفتار کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا، پولیس روایتی ہٹ دھرمی سے ہٹ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ورنہ اس احتجاجی تحریک کا دائرہ لاہور سے پورے پاکستان میں پھیلا دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 217968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217968/جمعیت-کا-اویس-عقیل-کے-قاتلوں-کی-عدم-گرفتاری-کیخلاف-احتجاجی-مہم-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org