0
Wednesday 5 Dec 2012 02:27

سنی اتحاد کونسل کے ناقدین کو پنجاب حکومت ہمارے خلاف استعمال کر رہی ہے، طارق محبوب

سنی اتحاد کونسل کے ناقدین کو پنجاب حکومت ہمارے خلاف استعمال کر رہی ہے، طارق محبوب
اسلام ٹائمز۔ انتہاپسندی نے قومی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رکھا ہے ایسے حالات میں انتقامی اور نفرت کی سیاست کی بجائے قومی اُمور پر اتفاق رائے کی ضرورت ہے، ملک میں سیاسی افراتفری، بگاڑ اور انتشار کی سیاست کرنے والے محب وطن سیاستدانوں کے خلاف واویلا کر کے سنی اتحاد کونسل کے مشترکہ متفقہ اور وسیع اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی قائم مقام جنرل سیکرٹری اور سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما طارق محبوب نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
طارق محبوب کا مزید کہناتھا کہ سنی اتحاد کونسل کے ناقدین کو پنجاب حکومت ہمارے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مخالفت بلاجواز ہے، علماء کو سیاسی فیصلوں کی حمایت حاصل ہے، پورے پاکستان کی مرکزی سنی تنظیمیں سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں کی بھرپور تائید کرتی ہیں، بعض شرپسند ہمارے اتحاد کو دیکھ کر برداشت نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر جے یو پی کے صوبائی صدر ذوالفقار رضوی، غلام مصطفی رضوی، مولانا افضل اویسی، جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر علامہ فاروق خان سعیدی و دیگر بھی موجودتھے۔
خبر کا کوڈ : 218030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش