0
Wednesday 5 Dec 2012 02:47

سرائیکیوں کو ان کی شناخت اور علیحدہ سرائیکی صوبہ ملنا چاہیے، غنوی بھٹو

سرائیکیوں کو ان کی شناخت اور علیحدہ سرائیکی صوبہ ملنا چاہیے، غنوی بھٹو
اسلام ٹائمز۔ سرائیکی وسیب میں میری پارٹی کا قیمتی اثاثہ موجود ہے، کسان ملکی معیشت کا خون اور زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے، کسانوں کا استحصال کرنے والے غاصب ہیں، حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، مہنگائی اور کرپشن بڑھ کر مزید بے لگام ہو چکی ہے۔ سرائیکی دھرتی وسائل اور ٹیلنٹ سے مالا مال ہے، سرائیکی پاکستان کی سب سے بڑی زبان ہے، سرائیکیوں کو ان کی شناخت اور علیحدہ سرائیکی صوبہ ملنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی چیئر پرسن غنوی بھٹو نے اپنے دورہ رحیم یارخان کے دوران پاکستان کسان اتحاد کے رہنمائوں جام فضل احمد گانگا، سردار جنید نواز بپڑ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 218043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش