QR CodeQR Code

تمام جماعتوں کی مشاورت سے نگران حکومت قائم کی جائے، جاوید ہاشمی

5 Dec 2012 02:57

اسلام ٹائمز: ملتان میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ انتخابات کی راہ میں رُکاوٹیں پیدا کرنے والے جان لیں کہ اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی، نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک اس سٹیج پر پہنچ چکا ہے، انتخابات کی راہ میں رُکاوٹیں پیدا کرنے والے جان لیں کہ اگر کسی قسم کے کوئی مسائل پیدا کیےگئے تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں تحریک انصاف کوٹ ادو کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے نگران حکومت قائم کی جائے، کالاباغ ڈیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ڈیم اس ملک کی ضرورت ہے لیکن تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 218049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/218049/تمام-جماعتوں-کی-مشاورت-سے-نگران-حکومت-قائم-جائے-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org