0
Wednesday 5 Dec 2012 11:05

اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، شیمیم نعمانی

اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، شیمیم نعمانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء جموں و کشمیر کے مرکزی صدر پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر سیاسی استحکام اور امن بحال کرنے کے لیے تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم جمع ہونا چاہیے۔ سب سے پہلے پاکستان کا دفاع و استحکام عزیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز دورہ کھوٹی رٹہ سے واپسی پر جامعہ عثمانیہ غوثیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف آئے روز پروپیگنڈہ کر رہی ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ان کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ 

انھوں نے کہاکہ ساری دنیا میں اسلام کے پرچم لہرا رہے ہیں تمام باطل نظام ناکام ہو چکے ہیں۔ اسلام کا عالمگیر نظام ہی دنیا کو امن، سکون اور معاشی آسودگی دے سکتا ہے۔ اللہ کے دیئے ہوئے نظام کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے عوام نے روایتی پارٹیوں اور قیادت کو مسترد کر کے اسلامی تحریک کی قیادت پر اعتماد کیا ہے۔ تحریک آزادی کے لیے خدمات روشن تاریخ کا سنہری باب ہیں، مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے۔
خبر کا کوڈ : 218076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش