QR CodeQR Code

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی کے اجلاس کی تیاریاں مکمل

5 Dec 2012 15:20

اسلام ٹائمز: ڈویژنل جنرل سیکرٹری توقیر یوسف کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پہلی سہ ماہی پروگرام کی منظوری دی جائے گی اور ڈویژنل صدر نئی کابینہ سے حلف لینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی پہلی مجلسِ عموعی کا اجلاس 8 اور 9 دسمبر بروز ہفتہ و اتوار جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں برائے سال استحکامِ تنظیم و احیائے ثقافت اسلامی 2012-2013 کے لئے نامزد ڈویژنل کابینہ اور سالانہ پروگرام کی منظوری دی جائے گی، ایک بیان میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری توقیر یوسف نے کہا کہ اجلاس میں ہر یونٹ کے دو دو نمائندے شرکت کرینگے اور مختلف شعبہ جات کے لئے آئندہ کی پہلی سہ ماہی پروگرام کی منظوری دی جائے گی اور ڈویژنل صدر نئی کابینہ سے حلف لینگے۔


خبر کا کوڈ: 218141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/218141/امامیہ-اسٹوڈنٹس-آرگنائزیشن-پشاور-ڈویژن-کی-پہلی-مجلس-عمومی-کے-اجلاس-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org