QR CodeQR Code

عراق میں امریکی فوجیوں کی بلااشتعال فائرنگ، دو شہری جاں بحق

11 Mar 2010 15:53

اسلام ٹائمز: بغداد میں امریکی فوجیوں نے ایک جارحانہ اقدام میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی پر سوار میاں بیوی کو قتل کر دیا۔


اسلام ٹائمز – عربی ٹی وی چینل العالم کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز بدھ کے دن بغداد کے مغربی حصے میں امریکی فوجیوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں اس میں سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ 10 مارچ بروز بدھ کو سہ پہر کے وقت بغداد کے محلے اسکان میں پیش آیا۔ امریکی فوجیوں کے اس جارحانہ اقدام میں جاں بحق ہونے والے عراقی شہری کا نام عمر عبداللہ بتایا گیا ہے۔ آج بروز جمعرات امریکی فوج نے بھی ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عراقی اور امریکی سیکورٹی فورسز نے واقعہ کی تحقیق کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
افغانستان اور عراق میں امریکی فوجیوں نے اب تک بڑی تعداد میں عام شہریوں کو قتل کیا ہے۔ دوسری طرف مختلف ذرائع نے رپورٹس جاری کی ہیں کہ ان ممالک میں تعینات امریکی فوجی شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں اور انکے درمیان خودکشی کے واقعات میں بھی بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 21816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/21816/عراق-میں-امریکی-فوجیوں-کی-بلااشتعال-فائرنگ-دو-شہری-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org