0
Wednesday 5 Dec 2012 19:08

انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کے تحت رضا کاروں کے لئے یوتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کے تحت رضا کاروں کے لئے یوتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری غلام عباس نے کہا ہے کہ انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان فلاح انسانیت کے جذبے سے سرشار رضا کاروں کی طاقت سے گلگت بلتستان کے نقص امن کو پائیدار امن میں تبدیل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی اور علاقے میں امن و امان اور اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کیلئے تن من دھن کی قربانی دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ہاسٹل میں انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کے زیراہتمام رضا کاروں کیلئے منعقدہ پانچویں صوبائی یوتھ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ غلام عباس نے کہا کہ آج کے اس کیمپ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے رضا کاروں کے خوشبودار گلدستے نے علاقے کے مخدوش حالات میں انسانیت کی خدمت کیلئے یکجا ہوکر یہ ثابت کردیا ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوان علاقے میں پائیدار امن اور ترقی و خوشحالی کے کسی موڑ پر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح رضا کارانہ جذبے کے تحت علاقے میں اتحاد بین المسلمین کا درس دیتے رہے تو اللہ اور اس کے بندوں کے سامنے یہ ہمارے لئے سرخروئی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے رضا کاروں پر زور دیا کہ وہ ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کی عالمی تحریک کے سات بنیادی اصولوں کی روشنی میں انسانی اقدار کے پرچار کیلئے کردار ادا کریں۔ تقریب سے ہلال احمر گلگت بلتستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ اینڈ والنٹیئر واجد علی، معروف صحافی صفدر علی صفدر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 218258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش