0
Wednesday 5 Dec 2012 19:15

عوامی نوعیت کے کاموں میں تیزی لائی جائے، سید مہدی شاہ

عوامی نوعیت کے کاموں میں تیزی لائی جائے، سید مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جاری عوامی نوعیت کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے حکومت محدود وسائل کے باوجود بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ گلگت کے حالات خراب کرنے والے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران قانون ساز اسمبلی اور وزراء کو ہدایت کی ہے کہ ممبران اسمبلی اور وزراء اپنے حلقوں کے عوام سے رابطہ میں رہیں اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیراعلیٰ کیمپ آفس میں ممبران قانون ساز اسمبلی اور وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی نمائندے اپنے حلقے کے عوام سے رابطے میں رہیں اور عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنے اور دور دراز علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی معیار زندگی بلند کرنے اور صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکریٹری ورکس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں تیز لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی گلگت ریجن کو ہدایت کی کہ گلگت میں قیام امن کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے۔ قانون کو چیلنج کرنے والے اور اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 218260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش