QR CodeQR Code

موزی مرض ایڈز آج کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، اختر حسین رضوی

5 Dec 2012 19:24

اسلام ٹائمز: عالمی یوم ایڈز کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے محکمہ امور نوجوانان و سیاحت و ثقافت کے سیکریٹری نے کہا کہ نوجوان نسل خصوصا طلبہ و طالبات کو موزی امراض کے بارے میں آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے محکمہ امور نوجوانان و سیاحت و ثقافت کے سیکریٹری اختر حسین رضوی نے کہا ہے کہ موزی مرض ایڈز آج کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے صرف عالمی یوم ایڈز کو منانے کی بجائے اس خطرناک مرض کے بارے میں شعور و آگاہی پھیلانے کے لئے سال بھر کام کرنے کی ضرورت ہے راہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام عالمی یوم ایڈز کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سید اختر حسین رضوی نے کہا کہ نوجوان قوم کا اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں ان کی بہتر انداز میں رہنمائی اور تربیت کرکے نہ صرف مسائل و مشکلات کا حل نکالا جاسکتا ہے بلکہ معاشرے میں شعور و آگاہی پھیلانے کے بھی موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز ایک موزی مرض ہے تاہم اس مرض کے بارے سرکاری سطح پر اتنی پزیرائی نہیں مل رہی ہے جتنی غیر سرکاری ادارے اس مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کر دا ر ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سرحدیں بین الاقوامی ممالک سے ملتی ہیں یہاں پر ایڈز پھیلنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں اس لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور عوام میں شعور اجاگر کرانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس مرض کو بر وقت بچاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روابط کے فقدان سے بھی پیغام رسانی تعطل کا شکار ہوتی ہے، اس لئے نوجوان نسل خصوصا طلبہ و طالبات کو موزی امراض کے بارے میں آگاہ ہونے کی ضرورت ہے اور ان سے بچاؤ کے لئے نہ صرف خود احتیاطی تدابیر پر عمل کریں بلکہ معاشرے میں بھی شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ سیکریٹری سیاحت سید اختر حسین رضوی نے اس موقع پر کہا کہ ایڈز سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں راہنما ایف پی اے پی عوام کے لئے ایک پیغام لکھ کر دیں اس پیغام کو محکمہ سیاحت کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کیا جائے گا اور کلینڈر آف ایونٹ میں بھی شامل کیا جائے گا جو کہ پورے ملک اور بیرون ملک بھی بھیجا جاتا ہے۔ سیکریٹری یوتھ افیئرز نے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 218263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/218263/موزی-مرض-ایڈز-آج-کی-دنیا-کا-سب-سے-بڑا-چیلنج-ہے-اختر-حسین-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org