0
Wednesday 5 Dec 2012 20:58

لنڈی کوتل، پولیٹیکل انتظامیہ نے 52 زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے

لنڈی کوتل، پولیٹیکل انتظامیہ نے 52 زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ پولیٹکل انتظامیہ لنڈی کوتل نے 53 زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ باقی ماندہ زخمیوں کو بھی عنقریب چیک جاری کر دیئے جائینگے۔ 16 جون 2012ء کو لنڈی کوتل بازار میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 89 میں سے 53 زخمیوں میں تحصیلدار ارشد آفریدی نے گزشتہ روز ایک ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر پولیٹیکل تحصیلدار لنڈی کوتل ارشد خان آفریدی نے کہا کہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے باقی ماندہ متاثرہ افراد میں بھی عنقریب امدادی چیک تقسیم کر دیئے جائینگے۔ تاکہ اس رقم سے وہ اپنی کچھ ضروریات پوری کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔ جن کے بارے میں پولیٹیکل ایجنٹ خیبر کے ساتھ رابطہ کرکے فیصلہ کیا جائے گا۔ تاہم فی الحال ان افغان متاثرہ افراد میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم نہیں کئے گئے۔ 

لنڈی کوتل کے صحافیوں نے پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ قبائلی صحافی خلیل خان آفریدی بھی گزشتہ سال 21 ستمبر کو نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، لیکن اس کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی امدادی رقم سے محروم کر دیا گیاہ ہے، جس کا نوٹس لیا جانا چاہئے اور دوسرے متاثرہ افراد کی طرح قبائلی صحافی خلیل آفریدی کو بھی امدادی رقم دی جانی چاہئے۔ اس موقع پر کچھ دوسرے افراد نے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی لنڈی کوتل بم دھماکہ میں زخمی ہوگئے تھے، لیکن ان کو کچھ بھی نہیں ملا۔ 
خبر کا کوڈ : 218270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش