0
Wednesday 5 Dec 2012 20:06

کراچی، طالبان کے کہنے پر اہلحدیث پیش امام کو قتل کیا، گرفتار ملزم کا اعتراف

کراچی، طالبان کے کہنے پر اہلحدیث پیش امام کو قتل کیا، گرفتار ملزم کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کراچی ویسٹ جاوید اوڈھو نے کہا ہے کہ پیش امام کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل بند ہوگئی، جس کے بعد وہ پکڑا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی کراچی ویسٹ جاوید اوڈھو نے کہا کہ ملزم نے 3 ساتھیوں کے ہمراہ مسجد میں گھس کر پیش امام کو قتل کیا، واردات کے بعد ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کو طالبان نے مارنے کا ٹارگٹ دیا تھا، ملزم نے اعتراف کیا کہ ہمارے رابطے وزیرستان میں ہیں، پیش امام کو مارنے سے پہلے ریکی کی اور پھر اسے ٹارگٹ کیا۔ گرفتار ملزم نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ مانسہرہ میں 21 دن دہشتگردی کی تربیت حاصل کی اور پھر کارروائیاں شروع کیں، مجھے ماہانہ 15 ہزار روپے ملتے ہیں، پیش امام کو اس لیے قتل کیا کہ وہ ہماری خبریں لیک کیا کرتا تھا۔

قبل ازیں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پیش امام کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے بلال کالونی تھانے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور واقعے میں ملوث شخص کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کشیدگی اور دکانیں و کاروبار بند ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل نامعلوم افراد نے اہلحدیث مکتبہ فکر کی مسجد میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی، جس کے باعث سر میں گولی لگنے سے پیش امام جاں بحق ہوگیا تھا۔ علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقہ کی عوام نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالشکور نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ قائد آباد کا رہائشی اور کالعدم تحریک طالبان کے لیے کام کرتا ہے۔ مذکورہ ملزم عبدالشکور کی گرفتاری کے بعد یہ بات صاف ظاہر اور واضح ہوگئی ہے کہ کراچی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کہیں بھی اپنا وجود نہیں رکھتی ہے بلکہ یہ چند دہشت گرد عناصر ہیں کہ جو شیعہ، سنی، اہل حدیث اور دیوبندی مکتب فکر کے علمائے، افراد اور عام افراد کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 218274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش