QR CodeQR Code

حکومت کو بےنظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات اور ٹرائل کی تفصیلات عام کرنے کی اجازت مل گئی

5 Dec 2012 22:45

اسلام ٹائمز:حکومتی درخواست پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قرار دیا کہ عدالت کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات یا ٹرائل کی تفصیلات عام ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی تھی کہ وفاقی حکومت بےنظیربھٹو قتل کیس میں اب تک ہونے والی تحقیقات اور ٹرائل کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنا چاہتی ہے لٰہذا اس معلومات عام کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمٰن کی جانب سے ایف آئی اے کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کا ٹرائل ان کیمرا نہیں لٰہذا قانون کی رو سے وفاقی حکومت ایسے کسی بھی کیس کی تفصیلات عام کرسکتی۔ ایسا کرنے کیلئے حکومت کو کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ قانون پر عمل کیا جائے۔ عدالت کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات یا ٹرائل کی تفصیلات عام ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔


خبر کا کوڈ: 218308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/218308/حکومت-کو-بےنظیر-بھٹو-قتل-کیس-کی-تحقیقات-اور-ٹرائل-تفصیلات-عام-کرنے-اجازت-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org