0
Wednesday 5 Dec 2012 23:37

اساتذہ کی پروموشن، پنشن، پے پیکیج اور کنفرمشن کے مسائل جلد حل کرائوں گا، احسان الدین

اساتذہ کی پروموشن، پنشن، پے پیکیج اور کنفرمشن کے مسائل جلد حل کرائوں گا، احسان الدین

اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرمذہبی اُمور، محنت و انسانی وسائل حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفئیر سکولوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، اساتذہ کی پروموشن، پنشن، پے پیکیج اور کنفرمشن کے مسائل جلد حل کرائوں گا، ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے ورکرز ویلفئیر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر میاں عبدالرزاق، ملک محمد خالد پرنسپل گرلز برانچ راشدہ امین، پرنسپل بوائز برانچ رضیہ خالد اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں، حکومت پنجاب عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں، صوبہ پنجاب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے حافظ محمد اختر نے اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اساتذہ پے سکیل، گریجویٹی اور پنشن کے مسائل سے دوچار ہیں، ملک اجمل اور سعدیہ وحید نے کہا کہ کنٹریکٹ سے ریگولر ہونے والے اساتذہ کو پے پروٹیکشن کے مسائل کا سامنا ہے اور لیبر بورڈ کے دیگر ملازمین کے مساوی پیکج کا مطالبہ کیا۔ تقریب سے فوزیہ بتول، عاطف ذیشان، احسان الحق اور طارق طفیل نے بھی خطاب کیا۔

خبر کا کوڈ : 218312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش