0
Thursday 6 Dec 2012 03:08

شعیب سڈل کمیشن کی عبوری رپورٹ تیار، آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

شعیب سڈل کمیشن کی عبوری رپورٹ تیار، آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ شعیب سڈل کمیشن نے ڈاکٹر ارسلان افتخار اور ملک ریاض کے مابین بھاری رقوم کے لین دین کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ارسلان افتخار نے کمیشن کو پنتالیس لاکھ روپے کا وہ چک بھی جمع کرایا ہے جو انہوں نے احمد خلیل کے منیجر کے حوالے کیا تھا۔ کمیشن کے مطابق، اب تک کے شواہد کے مطابق، ارسلان افتخار کے ذمے صرف پانچ لاکھ روپے بنتے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احمد خلیل کے بیرونی دوروں میں ارسلان افتخار بھی ان کے ہمراہ رہے۔ رپورٹ میں کمیشن نے ان اداروں کا بھی ذکر کیا ہے جنہوں نے کمیشن سے تعاون نہیں کیا۔ جبکہ وزیرداخلہ رحمان ملک کی مداخلت کی بھی شکایت کی گئی ہے۔ کمیشن کی عبوری رپورٹ میں فریقین کو شواہد جمع کرنے کیلئے ایک اور موقع دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ کل سپورٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 218313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش